ضلعی انتظامیہ کوئٹہ ویسٹ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے عملے نے مشترکہ کارروائی کے دوران 14گداگروں کو تحویل میں لے لیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک)ضلعی انتظامیہ کوئٹہ ویسٹ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے عملے نے مشترکہ کارروائی کے دوران 14گداگروں کو تحویل میں لے لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف عمار نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ویسٹ منیراحمد درانی کی خصوصی ہدایت پر  ضلعی انتظامیہ ویسٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالرازق کی نگرانی میں دکانی بابا چوک، بروری روڈ، ائیر پورٹ روڈ، شہباز ٹاؤن اور جناح ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے 13گداگروں کو تحویل میں لے لیا جن میں 5مرد اور 9خواتین شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ویسٹ کی جانب سے آئندہ بھی عوامی مقامات پر گداگری کے تدارک کیلئے یہ مشترکہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *