Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) ایکسئن کیسکو اپرشن نصیرآباد انجینئر محمد وریام منجھو کی جھل مگسی میں وفاقی وزیر نواب زادہ میر خالد حسین مگسی کے صاحب زادے نواب زادہ میر جعفر خان مگسی سے ملاقات جھل مگسی سمیت نصیرآباد ڈویژن میں بجلی کی فراہمی و دیگر امور پر ان کو بریفنگ دی اور کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا گیا برقی نظام کی بہتری کیلئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں صارفین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کی جارہی ہے انہوں نے کہا صارفین کی خدمت اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے بجلی چوری پر قابو پانے اور لاین لاسز کے تدارک کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔