وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار کو بینوولنٹ فنڈ کی مد میں ۱۳۸۰۰۰ روپے کی ادائیگی کروا دی گئی

کوئٹہ(ویب ڈیسک)درخواست گزار بانو بیگم نے بتایا کہ انہیں بینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی نہیں کی جا رہی تھی۔جس کی بحالی کے لیے انہوں نے متعدد بار متعلقہ محکمے کو درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رابطہ کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار بانو بیگم کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری کر کے بقایاجات کی ادائیگی فوری طور پر کی جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری کر کے بقایاجات کی مد میں 138000 روپے کی ادائیگی کر دی۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *