نصیرآباد کے علاقے چھتر فلیجی میں دو گرہوں کے درمیان شدید فائرنگ پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد ہلاک ایک شدید زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) نصیرآباد کے علاقے چھتر فلیجی میں دو گرہوں کے درمیان شدید فائرنگ پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد ہلاک ایک شدید زخمی پولیس کی کاروائی دو افراد گرفتار۔پولیس کے مطابق نصیراباد کی تحصیل چھتر پولیس تھانہ فلیجی کے ایریا میں فلیجی شہر میں دو قبائل گولہ اور شیخ کے درمیان معمولی رنجش کی بناء  پر ایک دوسرے کے خون کے پیاسے بن گئے دونوں قبائل کے درمیان خونی تصادم اور شدید فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل الطاف حسین شیخ اور عبدالرحمان گولہ ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش و زخمی ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد چمالی منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء  کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمی کو مذید علاج کیلئے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے حالدت پر قابو پانے کے لیے فلیجی میں پولیس کے گشت میں مذید اضافہ کرتے ہوئے اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *