Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
چھتر(ویب ڈیسک)محکمہ ایگریکلچرل انجینئرنگ نصیرآباد ڈویژن کی جانب سے زرعی شعبے کی بہتری، کاشتکاروں کو جدید زرعی مشینری کی سہولیات کی فراہمی اور زرعی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں اس حوالے سے انجینئر نادر علی سیال، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر انجینئرنگ، محکمہ ایگریکلچرل انجینئرنگ نصیرآباد ڈویژن، ڈیرہ مراد جمالی کی نگرانی میں متعلقہ امور کو آگے بڑھایا جا رہا ہے محکمہ ایگریکلچرل انجینئرنگ کے مطابق جدید زرعی ٹیکنالوجی اور مشینری کے استعمال سے کاشتکاروں کو درپیش مشکلات میں کمی لانے، زرعی پیداوار میں بہتری اور کاشت کاری کے عمل کو مزید مؤثر
بنانے پر توجہ دی جارہی ہے انجینئر نادر علی سیال نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جدید مشینری اور انجینئرنگ سہولیات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ کاشتکاروں کو دستیاب سہولیات سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے ہر ممکن رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ ایگریکلچرل انجینئرنگ کاشتکاروں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی مشینری اور تکنیکی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا