محکمہ ایریگیشن نصیرآباد کے ایس ڈی او ڈیرہ مراد جمالی امان اللہ گاجانی کی جانب سے محکمانہ امور کی انجام دہی

چھتر(ویب ڈیسک)محکمہ ایریگیشن نصیرآباد کے ایس ڈی او ڈیرہ مراد جمالی امان اللہ گاجانی کی جانب سے محکمانہ امور کی انجام دہی، آبپاشی نظام کی نگرانی اور عوامی مسائل کے بروقت ازالے کے لیے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے۔ امان اللہ گاجانی محکمہ ایریگیشن کے اہم فیلڈ افسر کی حیثیت سے ڈیرہ مراد جمالی اور گردونواح میں آبپاشی نظام سے متعلق امور کی نگرانی اور مختلف انتظامی و تکنیکی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں ایس ڈی او امان اللہ گاجانی کی زیرِ نگرانی آبپاشی سے متعلق امور، نہروں اور ذیلی شاخوں کی صورتحال، پانی کی روانی اور محکمانہ سرگرمیوں کی نگرانی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ فیلڈ میں پیش آنے والے مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچانے اور دستیاب وسائل کے مطابق ان کے حل کے لیے بھی اقدامات کیے جاتے ہیں نصیرآباد ڈویڑن کا زرعی نظام نہری پانی سے براہِ راست وابستہ ہے، جس کے باعث محکمہ ایریگیشن کے فیلڈ افسران کی ذمہ داریاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں کسانوں اور زمینداروں کو آبپاشی کے پانی کی فراہمی، نہری نظام کی دیکھ بھال اور پانی کی منصفانہ تقسیم سے متعلق امور میں محکمہ ایریگیشن کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ایریگیشن کے افسران کی جانب سے فیلڈ میں موجود رہ کر نہری نظام کی نگرانی اور مسائل کے حل پر توجہ دی جائے تو اس کے مثبت اثرات براہِ راست زرعی شعبے پر مرتب ہوتے ہیں۔ امان اللہ گاجانی کی محکمانہ ذمہ داریوں میں دلچسپی اور فیلڈ امور پر توجہ کو بھی اسی تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے کاشتکاروں اور زمینداروں نے امید ظاہر کی ہے کہ محکمہ ایریگیشن نصیرآباد کے افسران بالخصوص ایس ڈی او ڈیرہ مراد جمالی امان اللہ گاجانی آبپاشی نظام کی بہتری، نہری پانی کی بہتر فراہمی اور فیلڈ سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اپنی کاوشیں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *