Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی میں قتل و غارت گیری بدامنی موٹر سائیکل چھینے کے واقعات کے خلاف پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ اور طلباء کی جانبب سے احتجاجی ریلی قومی شاہراہ پر دھرنا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں بدامنی طلباء و عام شہریوں سے آئے روز موٹر سائیکل چھینے ودیگر واقعات کے خلاف پرائیویٹ سکولوں سے اساتذہ کرام گل محمد مستوئی،سر ولی محمد زہری، امان اللہ مینگل، محمد علی عابدی سولنگی و سینکڑوں طلباء نے ایک پر امن احتجاجی ریلی نکالی اور ڈی سی چوک ڈیرہ مراد جمالی قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا جس سے ٹریفک کی روانگی متاثر ہوئی شرکاء نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی میں بدامنی عروج پر ہے سکول کے بچوں سے بھی صبح کے اوقات کار میں موٹر سائیکل چھنے جارہے ہیں بدامنی سے اساتذہ طلباء اور عام شہری سخت پریشان ہیں امن و امان کا قیام اور جان ومال کی حفاظت کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے پولیس اپنی ذمے داریاں نبھانے میں ناکام ہوچکی ہے چھینے گئے موٹر سائیکلوں کی برآمدگی فوری طورپر نہ ہوئی تو سخت احتجاج کا دائرہ کار اختیار کریں گے بعد ازاں اساتزہ کرام نے ایس ایس پی نصیرآباد سے ملاقات کرکے ان کوآاگاہ کیا جس پر یقین دہانی کرائی گئی کہ ملزمان جلد گرفتار ہونگے۔