لوکل گورنمنٹ میں مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے جمع کرائے گئے ٹینڈر آج اوپن کئے گئے ہیں،ڈائریکٹر ٹیکنیکل ساوتھ (پروجیکٹ کواردی نیٹر)نثاراحمد بگٹی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) ڈائریکٹر ٹیکنیکل ساوتھ (پروجیکٹ کواردی نیٹر)نثاراحمد بگٹی نے کہا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے مختلف کاموں کیلئے ٹھیکیداروں نے ٹینڈر جمع کرائے تھے جنہیں ٹھیکیداروں کی موجودگی میں اوپن کیا گیا ہے اور اس امر کو یقینی بنایا گیا ہے کہ کسی بھی ٹھیکیدار کی حق تلفی نہ ہواور مطلوبہ شرائط پر پورا اترنے والے ٹھیکیداروں کوترقیاتی کاموں کے آرڈر جاری کئے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے ڈی جی لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں ٹینڈراوپن کرنے کے موقع پر ٹھیکیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اسسٹنٹ انجینئر احسان نذیر بھی موجود تھے بلوچستان کے مختلف ڈسٹرکٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈرز شفاف طریقے سے اوپن کردیئے گئے ہیں ٹینڈر حاصل کرنے والے ٹھیکیداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کام کو معیار اور مقررہ وقت میں مکمل کریں۔نثاراحمد بگٹی نے کہا کہ سیکرٹری بلدیات رؤف بلوچ اور ڈی جی لوکل گورنمنٹ ایو ب قریشی نے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹینڈرنگ کے عملے کو شفاف بنایا جائے اور آج بلوچستان کے مختلف ڈسٹرکٹ میں کاموں کیلئے ٹھیکیداروں نے ٹینڈر جمع کرائے تھے جنہیں ٹھیکیداروں کی موجودگی میں اوپن کیا گیا ہے اور اس امر کو یقینی بنایا گیا ہے کہ کسی بھی ٹھیکیدار کی حق تلفی نہ ہواور مطلوبہ شرائط پر پورا اترنے والے ٹھیکیداروں کوترقیاتی کاموں کے آرڈر جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹھیکیداروں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ٹینڈر ملنے کے بعد کام کے معیار اور اسے بروقت کرنے کیلئے اقدامات کریں تاکہ لوگ شہری ترقیاتی کاموں سے فائدہ اٹھاسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *