ایم اے بلوچستان کی نومنتخب کابینہ کا تعارفی اجلاس آج ہوگا

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زرک شاہی نے پی ایم اے بلوچستان کی نومنتخب کابینہ کا تعارفی اجلاس 12ستمبر بروز ہفتہ صبح ساڑھے 11بجے آر بی سی سینٹر کوئٹہ میں طلب کیا ہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ وردگ کے مطابق اجلاس میں پی ایم اے بلوچستان کی کابینہ، پی ایم اے الیکشن کمیشن بلوچستان، پی ایم اے کوئٹہ زون سمیت پی ایم اے کے دیگر زونز کے تمام کابینہو ممبران اورہ وائی ڈی اے بلوچستان کی کابینہ و سینئر رہنماؤں کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اجلاس میں باہمی تعارف، تنظیمی امور پر تبادلہ خیال اور ڈاکٹرز کمیونٹی کے درمیان مؤثر رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط پر غور و خوض کیا جائے گا۔ ترجمان نے تمام عہدیداروں اور رہنماوں کو بروقت اجلاس میں شرکت کی استدعا کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *