Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما سید جہانگیرشاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر و گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل صوبے میں پارٹی کو فعال اور منظم بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں گورنر بلوچستان کی کوششوں سے غیر ملکی سرمایہ بلوچستان کا رخ کررہے ہیں جس سے نہ صرف صوبہ ترقی کریگا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سید جہانگیر شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)ملک کی سب سے بڑی سیاسی و جمہوری جماعت ہے جو عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے صوبے میں صوبائی صدر و گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل اور جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کی قیادت میں فعال اور منظم ہے صوبے میں پارٹی کی فعالیت میں دونوں شخصیات کا اہم کردار ہے انکی پارٹی اور صوبے کیلئے خدمات کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی قیادت کو چاہئے کہ وہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی کو وفاقی کابینہ میں شامل کریں تاکہ وہ مزید بہتر طریقے سے عوام اور مسلم لیگ(ن)کی خدمت کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پارٹی کے صوبائی صدر جعفرخان مندوخیل اور جمال شاہ کاکڑ کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اورانکی قیادت میں پارٹی انشاء اللہ آنے والے وقت میں مزید فعال ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شیخ جعفرخان مندوخیل نے جب سے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے وہ دن رات صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں اور وہ بیرون ملک کے دورے کرکے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہے ہیں صوبے میں سرمایہ کاری سے یہاں بلوچستان ترقی کریگا وہاں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔