پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما حاجی خان محمدبڑیچ

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما حاجی خان محمدبڑیچ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے صوبے کی ترقی وخوشحالی اور عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے،بیماری کے دوران صحتیابی کیلئے دعا کرنے والے پارٹی رہنماوں،کارکنوں اور قبائلی عمائدین کا شکرگزار ہوں۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں،قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما حاجی اختر بلوچ بھی موجود تھے۔ سیاسی وقبائلی عمائدین نے حاجی خان محمد بڑیچ کی تیماری کی اورانکی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ حاجی خان محمد بڑیچ نے کہا کہ الحمداللہ اب صحت پہلے سے بہت بہتر ہے تندرستی کیلئے دعا کرنے والے پارٹی کارکنوں،قبائلی و سیاسی رہنماوں کا شکر گزار ہوں۔حاجی خان محمد نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی غریب اورمتوسط طبقے کی جماعت ہے اور پارٹی جب بھی برسراقتدارآئی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے اورمزدوروں اور ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ اسوقت بلوچستان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی مخلوط صوبائی حکومت وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کر رہی ہے اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت پورے صوبے میں یکساں بنیادوں پر اربوں روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پرکام تیزی سے جاری ہے جن کی تکمیل سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہیں انکا جائز مقام ہر صورت دیا جائے گااورانکے مسائل حل کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *