قلات کے علاقے میں نامعلوم افراد نے قومی شاہراہ پر واقع پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا

قلات(ویب ڈیسک) قلات کے علاقے میں نامعلوم افراد نے قومی شاہراہ پر واقع پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو قلات کے علاقے مرجان میں نامعلوم افراد نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر واقع ایک پل کو دھماکہ خیز موادسے اڑادیا۔پولیس کے مطابق دھماکہ اسوقت ہوا جب ایک مسافر کوچ پل سے گزر رہی تھی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار متعدد مسافر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا۔ دھماکہ سے قومی شاہراہ پر پل کو نقصان پہنچنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی تاہم ٹریفک کی روانی متبادل راستے سے جاری ہے۔پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *