Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
تربت (ویب ڈیسک)جامعہ تربت کے شعبہ اکنامکس کی فیکلٹی گریجویٹ ریسرچ کمیٹی (ایف جی آر سی) کا پہلا اجلاس فیکلٹی آف بزنس اینڈ اکنامکس کے ڈین ڈاکٹر عدیل احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں شعبہ اکنامکس میں جدید تحقیقی کلچر کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی گائیڈلائنز کی روشنی میں شعبہ اکنامکس میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں، تاکہ جامعہ تربت کو اعلی اور معیاری تحقیقی سرگرمیوں کے لیے اس خطے کا سب سے بڑا مرکز بنایا جا سکے۔کمیٹی نے ایم ایس اکنامکس کے اسکالرز کی جانب سے جمع کردہ تحقیقی عنوانات کا تفصیلی جائزہ لیا اور سپروائزر اور کو سپروائزر کی تقرری کی منظوری دی، تاہم کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ تحقیقی عنوانات میں مزید بہتری لانے کے بعد ہی ان کی باضابطہ منظوری دی جائے گی، تاکہ تحقیقی معیار کو مزید بلند کیا جا سکے۔تحقیقی نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی نے ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرز کی ریسرچ ورکشاپس اور سیمینارز میں شرکائ کی حاضری کو لازمی قرار دیا۔ اس کے علاوہ ہر اسکالر کی ریسرچ فائل بنانے اور اسے باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھنے پر بھی زور دیاگیا۔اجلاس میں گریجویٹ اسٹڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وسیم برکت، شعبہ اکنامکس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم، شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر بدل خان، اور پروگرام کوآرڈینیٹر امیر بخش نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں وائس چانسلر ڈاکٹر گل حسن نے یونیورسٹی کے آئینی اداروں کے اجلاسوں کے بروقت انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے جامعہ تربت کو قومی سطح پر تحقیق و تعلیم کے میدان میں جدید تحقیق کا مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔ جامعہ تربت کے ترجمان کے مطابق، وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی نے اپنے اسٹریٹجک پلان 2030 کے تحت ایک سازگار تحقیقی ماحول کی فراہمی کا عزم کر رکھا ہے، تاکہ ملک اور بیرون ملک سے محققین معیاری تحقیق کے لیے جامعہ تربت کا رخ کریں۔