لوکل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ انجینئر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ترقی دینے پر چیفسیکرٹری اورسلیکشن بورڈ کےے ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،حاجی ابراہیم زہری

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی محمد ابراہیم زہری ،لوکل گورنمنٹ کے جنرل سیکرٹری امین اللہ کاسی ،نائب صدر نوراحمد قمبرانی ، فنانس سیکرٹری منیراحمدلودھی ، میرعبدالرحمن کھیتران ، خاور بیگ ، خالدملغانی اور نیسم کاسی نے اپنے مشترکہ بیان میں لوکل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ انجینئر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی پوسٹ پر ترقی دینے پر چیف سیکرٹری بلوچستان ،سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور سلیکشن بورڈ کے ممبران کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈپلومہ انجینئر ز فیڈریشن کی جدوجہد کی بدولت لوکل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ انجینئر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کے عہدے پر ترقی ملی جس پر فیڈریشن سلیکشن بور ڈ کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتی ہے ۔انہوں نے لوکل گورنمنٹ کے ڈپلومہ انجینئرز کو گریڈ17میں اسسٹنٹ انجینئر کی پوسٹ پرترقی دینے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہاکہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عبدالروف بلوچ ،سیکشن آفیسر میر مختیار احمد زہری ،سپرنتنڈنٹ حاجیرشید اورحاجی نذیر احمد مینگل کی کوششوںسے لوکل گورنمنٹ کے ڈپلومہ انجینئرز کو ترقی ملی ہے ہم فیڈریشن کی طرف سے انہیںمبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *