Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک عبدالغفار مندوخیل ، صدر میر عبدالسلام لانگو، جنرل سیکرٹری ملک مجیب مہترزئی، وائس چیئرمین میر شکیل لہڑی، ڈپٹی جنر ل سیکرٹری صلاح الدین کبزئی،سیکرٹری اطلاعات سرور جان مندوخیل ، سیکرٹری فنانس محمد ادریس جان لانگو، نائب صدر سراج خان کاکڑ، رابطہ سیکرٹری نورت میر بیرو زملازئی، آل بلوچستان رابطہ سیکرٹری سمیع اللہ کاکڑ، نائب صدرمحمد انور ترین ، سینئر نائب صدر حاجی محمد ابراہیم اچکزئی،آفس سیکرٹری میر ابرار رئیسانی ،میرعدنان لہڑی ، ربطہ سیکرٹری ساوتھ میر سلیم بنگلزئی ، نائب صدر صاحبزادہ بسم اللہ خان نے کہا ہے کہ آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان بھر کے ٹھیکیداروں کی نمائندہ تنظیم ہے اور تنظیم کے عہدیداروں کو صوبے کے تمام ٹھیکیداروں کا اعتماد حاصل ہے انشاءاللہ ٹھیکیداروں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے ۔یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری کی تقریب 3اکتوبرکو کوئٹہ میں منعقد ہوگی جس میں بلوچستان اور صوبے کے تمام اضلاع کے عہدیداراپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے صوبائی وزراء،ارکان صوبائی و قومی اسمبلی ،سینیٹرز ، قبائلی عمائدین ، بیورو کریٹس ، ایگزیکٹو انجینئرز ، پی ڈیز ، ایس ڈی او ،سب انجینئرز اورمتعلقہ افسران کو دعوت دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ تقریب حلف برداری میں بلوچستان بھر سے ہزاروں کی تعدا د میں ٹھیکیدار اورایسوسی ایشن کے عہدیدار شرکت کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے جلد ہی کابینہ کااجلاس بلایا جائےگا جس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو حلف برداری کی تقریب کے انتظامات سنبھالیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر کے ٹھیکیداروںنے آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاءاللہ انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مختلف محکموں کے سیکرٹریز اوردیگر حکام بالا سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کئی مسائل حل ہوچکے ہیں اور جو مسائل باقی حل رہ گئے ہیں انشاءاللہ انہیں بھی حل کریں گے۔