رکن اسمبلی سردار عبیداللہ گورگیج کی رکن اسمبلی میر غلام دستگیر بادینی سے تعزیت

کوئٹہ(ویب ڈیسک)رکن بلوچستان اسمبلی حلقہ پی بی 44 سردار عبیداللہ گورگیج نے  چیرمین کیو ڈی اے و اربن پلاننگ اور رکن بلوچستان اسمبلی اسفندیار کاکڑ کے ہمراہ بلوچستان اسمبلی کے رکن حاجی میر غلام دستگیر بادینی کے والد الحاج میر جمعہ خان بادینی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ جاکر تعزیت کا اظہار کیا۔ اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سردار عبیداللہ گورگیج نے مرحوم کی سیاسی، قبائلی اور سماجی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کی اور دعا کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *