کچلاک میں شوہر نے چاقو اور خنجر کے وار کرکے 15 سالہ بیوی کو قتل کر دیا

 کوئٹہ(ویب ڈیسک) کچلاک میں شوہر نے چاقو اور خنجر کے وار کرکے 15 سالہ بیوی کو قتل کر دیا۔ذرائع کے مطابق کچلاک میں شوہر نے مبینہ طور پر چاقو اور خنجر کے وار کرکے اپنی 15سالہ دوسری بیوی کو ہلاک کردیااور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *