Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے پمز میں 10فیصد مریضوں سےفیس لیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹرمحمد سلمان پراظہاربرہمی کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں مصطفی کمال نے کہا کہ پمزمیں 10 فیصد مریضوں سے فیس لینا نامناسب ہے، 90 فیصد مریضوں کاعلاج مفت توبقیہ 10 فیصدکاکیوں نہیں؟وزیر صحت نے پمز انتظامیہ سے مریضوں سے فیس چارجنگ کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹرمحمد سلمان پراظہاربرہمی کا اظہار کیا۔مصطفی کمال نے کہاکہ پمزا نتظامیہ سے10 فیصد فیس وصولی سے آمدن کی تفصیلات مانگی تھیں، فیس دہندہ 10 فیصد مریض پمزکے بارے میں باتیں کرتے ہوں گے، پمز کے 100 فیصد مریضوں کے مفت علاج کیلئے وزیراعظم سے بات کروں گا۔