سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی یادگارِ شہداءپر حاضری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے یوم بحریہ کی مناسبت سے شہداءکی یادگار پر حاضری دی اور سلامی پیش کی۔نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہداءپر یوم بحریہ کی مناسبت سے پروقار تقریب ہوئی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے، پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد شہداءکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔تقریب میں پاک بحریہ کے آفیسرز،سی پی اوز، سیلرز اور نیوی سویلینز کے ساتھ ساتھ شہداءکے اہل خانہ شریک ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *