پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا حکومت سے اضافی چینی برآمد کا مطالبہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اضافی چینی برآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ متعدد اجلاسوں میں تصدیق کے باوجود حکومت اضافی چینی کی برآمد میں تاخیر کر رہی ہے۔ترجمان کے مطابق شوگر ملز کو سرپلس اسٹاک رکھنے کیلئے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں، گنے کی کٹائی اور نئے کرشنگ سیزن کے آغاز میں صرف 2ماہ باقی رہ گئے ہیں، نئی فصل کے تخمینے کے مطابق 8ملین میٹرک ٹن چینی کی پیداوار متوقع ہے، 10لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی کی موجودگی میں چینی کو اسٹور کرنا دشوار ہو گا، شوگر ملز ایسوسی ایشن طویل عرصے سے میڈیا میں ان مسائل کو اجاگر کر رہی ہے، وفاقی حکومت نے شوگر انڈسٹری کے مطالبات پر مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے، یہ صورتحال انتہائی نازک موڑ پر پہنچ چکی ہے،گودام اضافی چینی سے بھرے پڑے ہیں، چینی کی برآمد سے700سے 800ملین ڈالرکمائے جا سکتے ہیں، فوری طور پر 10لاکھ ٹن اضافی چینی کی برآمدکی اجازت دی جائے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *