Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

سرگودھا(ویب ڈیسک)کمشنرحافظ شوکت علی نے صفائی آپریشن اور بیوٹیفکیشن کے جاری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب کے تحت صفائی آپریشن کو مزید موثر بنایا جائے اور شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں، انٹرچینجز اور عوامی مقامات پر صفائی کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اہم شاہراہوں اور نمایاں مقامات کی خوبصورتی کے لیے جامع اور قابلِ عمل منصوبہ بندی کی جائے تاکہ علاقے کی مجموعی خوبصورتی میں نمایاں بہتری لائی جا سکے۔ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی اور بیوٹیفکیشن کے اقدامات کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور عوام کو صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔