لاہور میں دو افراد نے خود کشی کر لی، نہر کنارے سے لاش برآمد

لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں خودکشی سمیت مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔مغلپورہ کے علاقے میں 55 سالہ شخص نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ متوفی کی شناخت نور محمد کے نام سے ہوئی ہیشادباغ کے علاقے میں 17 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں،متوفی کی شناخت نبیل کے نام سے ہوئی۔ مغلپورہ کے علاقے میں نہر کنارے سے 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے،متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے تاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد تینوں لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *