Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

سوات(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر و ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان جب ملک کے وزیراعظم تھے تو ان کے دور حکومت میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیا تھا، ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا اور اس دوران ایک بھی ڈرون حملہ نہیں ہوا،عمران خان نے ملک کی خودمختاری، امن اور ترقی کے لیے موثر اقدامات کیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہاس مینگورہ میں 27 ستمبر لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں حلقہ پی کے 6 کے اہم مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی مینگورہ سٹی کے صدر حیدر علی، خلیل احمد، حلقہ پی کے 6 سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں پارٹی کارکنان، عہدیداران، یوتھ ونگ، آئی ایس ایف اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ 27 ستمبر کا لانگ مارچ پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد کا ایک اہم مرحلہ ہے۔ حلقہ پی کے 6 سے کارکنان اور عوام بھرپور تیاری کے ساتھ لانگ مارچ میں شرکت کریں گے اور اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا عملی مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو ہمارا اولین مقصد قائد عمران خان کی رہائی ہے، ان کی آزادی کے لیے ہر آئینی، قانونی اور جمہوری راستہ اختیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ گھر گھر رابطہ مہم کو مزید تیز کریں، عوام کو 27 ستمبر کے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیں اور پارٹی کی ہدایات کے مطابق اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ فرزند سوات مراد سعید کا آخر قصور کیا ہے کہ وہ اپنے گھر تک نہیں آسکتے؟ انہوں نے ہمیشہ ملک کی سلامتی، امن اور عوام کے حقوق کی بات کی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ مراد سعید کو تحفظ فراہم کیا جائے اور انہیں اپنے گھر اور عوام کے درمیان آنے کا حق دیا جائے۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ پارٹی کی تمام تنظیمیں، ونگز اور کارکنان متحد ہو کر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ 27 ستمبر کے لانگ مارچ میں زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت یقینی بنائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور صوبائی صدر جنید اکبر خان کی قیادت میں عوام کا سمندر اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سوات سمیت پورے ملاکنڈ ریجن سے کارکنان اور عوام بڑی تعداد میں اس قافلے کا حصہ بنیں گے اور اپنے قائد عمران خان سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے۔ اجلاس میں 27 ستمبر لانگ مارچ کو کامیاب بنانے، زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت یقینی بنانے اور حلقے کی سطح پر رابطہ مہم کو مزید مثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر کارکنان نے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت اور اسے کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس کے شرکا نے 27 ستمبر لانگ مارچ کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت، عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے اور تنظیمی سطح پر تمام تر تیاریاں بروقت مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔