سوت: خورشیددادا  کی مبینہ حراست پر منتخب نمائندوں کے تحفظات، ڈی آئی جی سے فوری تحقیقات کا مطالبہ

سوات(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہاسنگ ڈاکٹر امجد علی نے ڈی آئی جی سوات اور ڈپٹی کمشنر سوات سے ان کے دفاتر میں ملاقات کی، جس میں سوات میں امن و امان کی صورتحال سمیت عوامی نوعیت کے مختلف اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے کارکن خورشید کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے معاملے اور اس حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر صوبائی وزیر اور دیگر منتخب نمائندوں نے پولیس حکام کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سوات سے منتخب رکن قومی اسمبلی سلیم الرحمان، رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان، رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان، صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی اور دیگر پارٹی رہنما و منتخب نمائندے موجود تھے۔ منتخب نمائندوں نے ڈی آئی جی سوات سے مطالبہ کیا کہ خورشید کی مبینہ حراست کے معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور اگر وہ کسی ادارے کی تحویل میں ہیں تو انہیں قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اہل خانہ کے حوالے کیا جائے۔ ملاقات میں قمبر سٹی سنٹر میں این ایچ اے روڈ پر پانی کھڑا ہونے کے مسئلے سمیت دیگر عوامی مسائل بھی زیر بحث آئے، جبکہ متعلقہ حکام پر زور دیا گیا کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے فوری اور مثر اقدامات کیے جائیں۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور علاقے میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو اپنا کردار مثر انداز میں ادا کرنا چاہیے۔ اس موقع پر قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین نے خورشید کی بازیابی کے لیے فوری اور مثر اقدامات اٹھانے اور معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *