ڈی پی او سوات کی بہترین کارکردگی پر پولیس افسران و اہلکاروں میں توصیفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم

سوات(ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان نے فرائض منصبی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں توصیفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ ڈی پی او سوات نے اپنے دفتر میں ایس پی آپریشن سوات غلام صادق خان، ایس ایچ او تھانہ سیدو شریف ضیا الرحمن اور دیگر پولیس اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر توصیفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد عمر خان نے پولیس افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، نظم و ضبط اور فرائض سے لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکار محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی پر پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی سے فورس کا مورال بلند ہوتا ہے اور شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی میں بھی مدد ملتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *