گنڈیالی ڈیم میں مچھلی کے 2 لاکھ 50 ہزار بچے چھوڑ دیے گئےفشریز حکام کا آبی حیات کے تحفظ، پیداوار اور مقامی روزگار کے فروغ پر زور

کوہاٹ (ویب ڈیسک)محکمہ ماہی پروری خیبر پختونخوا نے کوہاٹ کے نواحی علاقے میں واقع گنڈیالی ڈیم میں مچھلی کے 2 لاکھ 50 ہزار بچے سٹاک کردیئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فشریز شفیع مروت، ڈائریکٹر ساؤتھ الیاس خٹک، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ولی جان اور ڈسٹرکٹ آفیسر فشریز صائقہ ناز سمیت ڈیم کے کنٹریکٹر موجود تھے۔محکمہ فشریز کے حکام نے مچھلی کے بچے ڈیم میں چھوڑے۔ حکام کے مطابق فش سیڈ سٹاکنگ کا مقصد آبی ذخائر میں مچھلی کی افزائش اور پیداوار کو فروغ دینے کے ساتھ آبی حیات کا تحفظ اور فشریز کے شعبے کو ترقی دینا ہے۔محکمہ فشریز ضلع کوہاٹ کے مطابق آبی ذخائر میں فش سیڈ سٹاکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا جس سے آبی حیات کے تحفظ کے ساتھ مقامی سطح پر روزگار اور معاشی سرگرمیوں کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *