Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) نصیرآباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کرلی، مختلف مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاپولیس کے مطابق کارروائی ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کامران نواز پنجوتھا اور ایس ایس پی نصیرآباد سردار اسداللہ ناصر کی خصوصی ہدایات پر، ڈی ایس پی سرکل غلام سرور مینگل کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی ایس ایچ او سٹی غازی رؤف جمالی، 15 انچارج بہادر خان ڈومکی، عابد لغاری، جاڑا خان جویا، ملک مٹھا خان اور پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزمان کو گرفتار کیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزم خان محمد ولد رسول بخش، قوم تونیو مقدمہ نمبر 135/26، دفعات 337-A2، 337-LU میں مطلوب تھا۔جبکہ مختیار اور عبدالغفار ولد عبدالرحیم، قوم بزدار مقدمہ نمبر 136/26، دفعات 337-L، 337-A2، 34 کے تحت مطلوب تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور قانون شکن عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔