Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

بنوں (سپورٹس ڈیسک)ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن بنوں کے زیر اہتمام جاری زیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں ریڈ سورانی کلب نے خان کلب کو پنلٹی ککس سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن (ٹیکنکل کمیٹی)کے رکن اسرار بنگش کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔گزشتہ روز بنوں سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف کے 10 ویں منٹ میں خان کلب بنوں نے ریڈ سورانی کلب کے خلاف گول کر دیا اور دوسرے ہاف کے آخری منٹ میں ریڈ سورانی کلب نے گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔ میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا اور پنلٹی ککس پر ریڈ سورانی کلب نے پانچ گول اور خان کلب نے چار گول کئے۔