بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں بی این پی عوامی کے رکن میر اسد اللہ بلوچ پنجگور، خضدار، دالبندین اور ژوب سے اندرون صوبہ اور ملک پروازیں چلانے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اصغر علی ترین سندھ میں پشتون تاجروں کے خلاف کاروائیوں کی تحقیقات،حق دو تحریک کے مولانا ہدایت الرحمن منشیات کے عادی نوجوانوں کے لیے خصوصی بحالی مراکز کے قیام، جمعیت علماء اسلام کے رکن سید ظفر آغا صوبے میں کینسر کے علاج کے لیے ہسپتال کے قیام کی قراردادیں پیش کریں گے۔ اجلاس میں انسداد دہشتگردی (بلوچستان) ترمیمی مسودہ قانون بھی پیش کیا جائیگا۔اجلاس میں محکمہ کھیل اور محکمہ سیاحت سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے۔ اجلاس میں نیشنل پارٹی کے رکن میر رحمت صالح بلوچ ضلع پنجگور میں دوسالوں کے دوران ادویات کا کوٹہ نہ ملنے اور مولانا ہدایت الرحمن دو سالوں کے دوران غیر قانونی ٹرالنگ کو روکنے کے لیے کی گئی کاروائیوں سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *