قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے ذمہ دار مائیک ہیسن نہیں سب ہیں،انٹرویو

کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے ذمہ دار مائیک ہیسن نہیں سب ہیں۔ایک انٹرویومیں سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا کہ قومی ٹیم میں کسی ایک شعبے یا شخص کو ذمہ دار نہیں کہہ سکتے ناقص کارکردگی کے سب ذمہ دار ہیں جب کسی کو دل کا عارضہ ہو تو وہ دل کے ماہر کے پاس جاتے ہیں، ٹیم کے لیے فاسٹ بولر، اسپن، بیٹنگ اور فیلڈ کا ایک ذمہ دار بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے ہر شعبے کے لیے الگ پروفیشنل ہوتا ہے، ہر فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی سب کو نظر آرہی ہے اس لیے ہمیں ذمہ داری کو قبول کرنا چاہیے اور بہتری کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ثقلین مشتاق نے کہا کہ ورلڈ رینکنگ میں اوپر لانے کے لیے ٹیم کو 3 سے 4 سال کا فریم ورک بنانا ہوگا۔سابق اسپن بولنگ کوچ نے کہا کہ ٹیکنیک محدود ہوتی ہے مائنڈ سیٹ اور صورت حال کے مطابق چلنا ہوتا ہے، سعود شکیل 97 رنز بنائے کیونکہ اس کو پتا تھا کہ کس طرح بولرز کو کھیلنا ہے، سعود نے اپنی اہلیت کے مطابق دماغی طور پر توجہ مرکوز کی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل چیزوں کو لے کر بیٹھیں گے تو آگے نہیں بڑھ سکتے، ٹرائل کا مطلب یہ ہے کہ سسٹم میں کرپشن ہے اور اچھے لڑکوں کو سلیکٹ نہیں کیا جاتا۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچوں میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی واضح برتری حاصل کرلی ہے اور پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کے لیے آخری ٹیسٹ میں لازمی فتح درکار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *