Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان انڈر 19 ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے لاہور سے روانہ ہوئی،پاکستان انڈر 19 ٹیم لاہور سے براستہ دبئی انگلینڈ پہنچے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ایک یوتھ ٹیسٹ اور 4 یوتھ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔یوتھ ٹیسٹ 2 سے 5 ستمبر تک ارونڈل کاسل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ 4 میچز پر مشتمل یوتھ ون ڈے سیریز 9 سے 16 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔ون ڈے سیریز کا پہلا میچ ارونڈل، دوسرا گلڈ فورڈ جبکہ آخری 2 میچز ورمزلے میں کھیلے جائیں گے۔