Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے منیجر ڈویلپمنٹ خلیل چغتائی نے کہا ہے کہ ملک میں ٹینس کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ روز مینہارٹ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے افتتاحی روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران دو ماہ کے لئے تربیتی کیمپ لگایا تھا جس میں بہت سا نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چار سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔ ان نامور کھلاڑیوں میں عقیل خان، مزمل مرتضیٰ، محمد شعیب، برکت اللہ، مدثر مرتضیٰ، حمزہ رومان، ابوبکر طلحہ، احمد نیل قریشی، اشنا سہیل، ماہین آفتاب قریشی، ایشا جواد، لبیکہ دراب، حاجرہ سہیل، رومیصہ ملک، زوہیب ملک، بشارالاسد، بشارالاسد، بحیثیت اللہ اور دیگر شامل ہیں۔ امیر مزاری اور حسن عثمانی نامور چیمپئن شپ میں مدمقابل ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں 11 مختلف کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، لیڈیز ڈبلز، بوائز انڈر-18 سنگلز، بوائز انڈر-14 سنگلز، گرلز انڈر-14 سنگلز، بوائز انڈر-12 سنگلز، گرلز انڈر-12 سنگلز، سینئرز 40 پلس سنگلز اور سینئرز پلس50 ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔