Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)مینہارٹ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا مین راؤنڈ (کل)پیر سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں شروع ہو گا۔ گزشتہ روز پاکستان ٹینس فیڈریشن کے منیجر ڈیویلپمنٹ خلیل چغتائی نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے کوالیفائینگ رانڈ کے مقابلے جاری ہیں اور مین رانڈ 31 اگست سے شروع ہو گا۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی مختلف گیارہ کیٹیگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ کے لئے 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 5 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ فائنل مقابلوں کے اختتام پر چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔