Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

نیپال[انٹرنیشنل ڈیسک]نیپال میں جاری موصلادھار مون سون بارشوں کے باعث آنے والے تباہ کن سیلاب اور شدید لینڈ سلائیڈنگ نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔سیلابی ریلے کئی کثیر المنزلہ عمارتیں، رہائشی مکانات اور بنیادی مواصلاتی پل بہا لے گئے ہیں۔ دارالحکومت کاٹھمنڈو کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔سیلاب کی زد میں آ کر انڈین شہریوں سمیت سینکڑوں ملکی و غیر ملکی سیاح لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔نیپالی فوج، پولیس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیمیں ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کر رہی ہیں، تاہم سڑکیں اور پل تباہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔حکومت نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور شہریوں کو ندی نالوں سے دور رہنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔نیپال اور تبت کی سرحد پر اچانک آنے والے شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں سیاح لاپتہ ہو گئے ہیں۔ لاپتہ ہونے والوں میں انڈیا کے 133، امریکہ کے 47 ،34 آسٹریلیان ،اور برطانیہ کے 33 شہری شامل ہیں۔ پانی کے ریلوں میں کئی عمارتیں اور پل بہہ گئے ہیں۔