Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد[ویب ڈیسک]وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے تمام 14 بچوں کی میتیں ان کے ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ابتدائی ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطح انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن کے بعد تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں، جن کی بنیاد پر تحقیقاتی ٹیم اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔ اس عمل کے نتیجے میں ’ذمہ داروں کے تعین، جزا و سزا کے مراحل اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے طریقۂ کار تجویز کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں تمام شواہد، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر متعلقہ معلومات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ان کے بقول ’ان سوالات کے بھی جواب تلاش کیے جائیں گے کہ ایمرجنسی کے دروازے کیوں بند تھے، حادثے کے وقت کتنے ڈاکٹر موجود تھے اور کتنے ڈاکٹروں اور نرسوں نے ہنگامی صورت حال میں فوری ردعمل دیا۔طلال چوہدری نے اس تاثر کی تردید کی کہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں تاخیر سے پہنچیں۔ انھوں نے کہا کہ ’کنٹرول روم میں کال موصول ہونے کے چھ منٹ بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود تھیں‘ جبکہ اس کے چند منٹ بعد انتظامیہ کے حکام بھی پہنچ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکاروں نے مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں سات بچوں سمیت 19 افراد کو بچا لیا گیا۔