Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہرہوگئیں ،صدف شمس ایشیا کپ اسکواڈ میں نجیہہ علوی کی جگہ شامل کرلی گئیں ۔پی سی بی کے مطابق نجیہہ علوی کو بائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث ان فٹ قرار دیا گیا،پی سی بی میڈیکل پینل کے معائنے کے بعد نجیہہ علوی کو تین سے چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا،نجیہہ علوی کا ری ہیب پروگرام کے بعد دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا،سلیکشن کمیٹی نے صدف شمس کو نجیہہ علوی کے متبادل کے طور پر منظور کر لیا،ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا،پاکستان ایشیا کپ میں بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے۔