انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز میں شروع ہو گا

لارڈز(سپورٹس ڈیسک)پہلے میچ میں شکست کے بعد انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے،سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز میں شروع ہو گا، لندن پہنچنے کے بعد کنڈیشنز کو سامنے رکھ کر پلئینگ الیون کو حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق لیڈز ٹیسٹ میں بڑے مارجن سے شکست کے بعد مینجمنٹ ٹیم میں تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیا جا سکتا ہے۔مینجمنٹ بابر اعظم کی واپسی کے لیے پُرامید ہے، بابر انگلی کی انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلے تھے، ان کی واپسی کی صورت میں اذان اویس کو ڈراپ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق لندن کی ڈرائی کنڈیشنز کے باعث ٹیم 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتی ہے، اسپیڈ کی وجہ سے لارڈز ٹیسٹ کے لیے فاسٹ بولر عبید شاہ کو ترجیح دیے جانے کا امکان ہے،لندن کی کنڈیشنز مختلف اور ڈرائی ہیں، فلیٹ پچ کی توقع کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *