ساؤتھ ایشین گیمز،اہم اجلاس 23 اگست کو ہوگارکن ممالک کے نماندوں کو گیمز تیاریوں، انتظامات پر بریفنگ دی جاے گی

 اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)چودہویں ساتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے ساؤتھ ایشین اولمپک کمیٹی کا اہم اجلاس (آج) اتوار کو اسلام آباد میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے ہی ساتھ ایشین گیمز کے پاکستان میں آندہ سال مارچ میں کامیاب انعقاد کیلئے تقریباً 11ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے چکے ہیں۔ سیف گیمز کی تیاریوں اور انتظامات کا جازہ لینے کیلے اجلاس 23 اگست کو ہوگا جس میں رکن  ممالک کو پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات سے آگاہ کیا جائیگا۔اجلاس میں بھارتی اولمپک کمیٹی کا وفد ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرے گا۔جنوبی ایشیائی اولمپک کمیٹی کے صدر اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں شریک ممالک کی جانب سے اپنی تجاویز اور تیاریوں سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *