دکھی انسانیت کی خدمت اور مستحق افراد کی بروقت مدد ان کی ترجیحات میں شامل ہے،صوبائی وزیر نورمحمددمڑ

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر کموڈیٹی منجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ سے زیارت، ہرنائی اور سنجاوی سے آئے مختلف وفود نے سول سیکرٹریٹ میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفود کے شرکاء نے اپنے اپنے علاقوں کو درپیش عوامی مسائل، بنیادی سہولیات کی کمی، علاقائی ضروریات اور دیگر اہم امور سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا وفود نے مختلف مسائل کے حل کے لیے صوبائی وزیر سے عملی اقدامات کی درخواست کی، جبکہ اس موقع پر علاقے کی مجموعی صورتحال، عوامی مشکلات اور ترقیاتی و فلاحی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران ایک مریض کی جانب سے آپریشن کے لیے مالی معاونت کی درخواست بھی پیش کی گئی، جس پر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ مریض کے آپریشن کے اخراجات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور مستحق افراد کی بروقت مدد ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور عوام کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے وفود کے مسائل اور گزارشات کو غور سے سنا اور یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور دور دراز علاقوں کے عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے بروقت حل کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، جبکہ عوامی فلاح و بہبود اور پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے حاجی نور محمد دمڑ نے متعلقہ حکام کو عوامی نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندے کی حیثیت سے ان کی کوشش ہے کہ لوگوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ان کی دہلیز پر کیا جائے اور دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے اس موقع پر زیارت، ہرنائی اور سنجاوی سے آئے وفود نے صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ کا مسائل کو توجہ سے سننے، فوری احکامات جاری کرنے اور مریض کے آپریشن کے اخراجات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی عوام دوست کاوشوں کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *