پاکستان اور امریکا کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان اور امریکا کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن ہونے لگے۔امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین کی سربراہی میں وفد نے سی اے ے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔اجلاس پاکستان اور امریکا کے درمیان براہ راست فضائی رابطے کے قیام کی جانب اہم پیشرفت ہے۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار نے براہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا اور وفد کو ایوی ایشن سیکیورٹی اور سیفٹی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔امریکی قونصل جنرل نے سی اے اے کے ایوی ایشن سیفٹی اور سیکیورٹی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے براہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔قونصل جنرل نے کہا کہ براہ راست فضائی رابطہ پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور براہ راست پروازوں سے دونوں ملکوں کے باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *