ڈاکٹر کمالان گچکی پر حملہ قابل مذمت ہے، بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن (BMTA) کوئٹہ، فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کمالان پر فائرنگ کے افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ عوام کی صحت اور زندگیوں کے تحفظ کے لیے دن رات اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔ ان کی جان و مال اور عزت و وقار کا تحفظ حکومت اور متعلقہ انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ BMTA پہلے ہی متعدد مواقع پر محکمہ صحت اور متعلقہ حکام کو ڈاکٹر کمیونٹی کو درپیش سکیورٹی اور تحفظ کے مسائل سے آگاہ کر چکی ہے، لیکن اس کے باوجود ایسے واقعات کا رونما ہونا انتہائی تشویشناک اور ناقابلِ قبول ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ڈاکٹر کمیونٹی کو غیر محفوظ چھوڑ کر صحت کے نظام کو مؤثر انداز میں چلانا ممکن نہیں۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، طبی عملے اور مریضوں کے لیے مؤثر اور فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے۔BMTA اس بزدلانہ فائرنگ کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے حکومتِ بلوچستان اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری، شفاف اور سخت قانونی کارروائی کی جائے اور ڈاکٹر کمالان گچکی سمیت تمام ڈاکٹرز اور طبی عملے کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔اگر حکومت کی جانب سے ڈاکٹر کمیونٹی کے تحفظ کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات نہ کیے گئے تو *BMTA کو اپنے ڈاکٹرز کے حقوق، عزت اور جان کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کرنے کا مکمل حق حاصل ہے، اور ہم اس حق سے دستبردار نہیں ہوں گیہم ڈاکٹر کمالان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کو معمولی واقعہ سمجھنے کے بجائے اسے ڈاکٹر کمیونٹی کی سلامتی کے لیے ایک سنگین وارننگ کے طور پر لیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *