وزیراعلیٰ بلوچستان نے یومِ آزادی 14 اگست کے موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلوچستان کانسٹیبلری کے گھوڑا اور بینڈ اسٹاف کے لیے ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد خان بگٹی نے یومِ آزادی 14 اگست کے موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلوچستان کانسٹیبلری کے گھوڑا اور بینڈ اسٹاف کے لیے ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے دیے گئے نقد انعامات ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد نے جوانوں میں تقسیم کیے۔ اس موقع قبل چیف سیکیورٹی آفیسر وزیراعلیٰ بلوچستان ہارون خان نے 14 اگست کی تقریبات کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے نقد انعام کا چیک ایڈیشنل آئی جی پولیس کمانڈنٹ بی سی اشفاق احمد خان کے حوالے کیا۔ انہوں نے کہا نقد انعام دراصل آپ کے آپکے محکمے کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ نقد انعام ملنے پر بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ جوانوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے حوصلہ افزائی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انعام اور پذیرائی سے ان کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں اور وہ آئندہ بھی قومی و سرکاری تقریبات میں محنت، نظم و ضبط اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھیں گے۔ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد نے جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کی حوصلہ افزائی سے فورس کا مورال بلند ہوتا ہے اور بہترین کارکردگی کا اعتراف جوانوں میں مزید جذبہ  خدمت پیدا کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *