ڈیرہ مراد جمالی زرعی کھادیں بلیک پر فروخت کسان اور زمیندار سخت پریشان

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی زرعی کھادیں بلیک پر فروخت کسان اور زمیندار سخت پریشان مہنگے داموں اور بلیک پر فروخت کرنے سے زرعی شعبے کو بڑے پیمانے پر نقصان زمینداروں اور کسانوں کا وزیراعلی سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی تمبو منجھوشوری اوستہ محمد ڈیرہ اللہ یار صحبت پور گناخہ ودیگر علاقوں میں زرعی کھادیں اچانک مارکیٹ سے غائب کرکے بلیک پر فروخت کرنے کا عمل شرور کردیا گیا ہے مقامی زمیندار اور کسانوں کے مطابق زرعی کھادیں جن کی اصل قیمت پانچ ہزار روپے فی بوری ا ہے تو بلیک میں اٹھ ہزار روپے فی بوری وصول کی جارہی ہے جس سے کسانون اور زمینداروں میں سخت پریشانی کی لہر دوڑ گئی کسانوں کے مطابق زرعی کھادیں بلیک پر فروخت اور مہنگے داموں فورخت سے زرعی شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ پایا جارہا ہے مقامی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے افسران کی ملی بھگت سے سب کچھ ہوریا ہے انہوں نے وزیراعلی سے اپیل کی فوری طور نوٹس لیا جاے اور بلیک میں زرعی کھادوں کی فروخت میں ملوث ڈیلرز کو گرفتار کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *