Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سیکرٹری مالیات حاجی صالح محمد، مفتی رضا خان، حاجی ظفراللہ کاکڑ، میر سرفراز شاہوانی، میر حشمت لہڑی، سیٹھ اجمل بازئی، سالار مولوی علی جان، مولانا سید سعداللہ آغا اور مولوی نقیب اللہ ملاخیل نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کے لیے روزگار کے باعزت مواقع پیدا کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لیے روزگار کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فقدان اور کاروباری جمود کے باعث بے روزگاری میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے حکومتی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بجائے میرٹ اور شفافیت کو نظرانداز کرنا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کی حقیقی قوت ہوتے ہیں انہیں نظرانداز کرکے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمند تعبیر نہیں ہوسکتا۔ حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر روزگار کے مواقع فراہم کرے صنعتی و کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے جس سے بے روزگاری میں کمی اور نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی مایوسی کا خاتمہ ممکن ہو۔