ضلع گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ چھ افراد جاں بحق

کوئٹہ(ویب ڈیسک) ضلع گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بدھ کو اورماڑہ میں مکران کوسٹل ہائی وے پر گوادر سے کراچی جانے والے باؤزر اور گوادر سے تربت جانے والی گاڑی نمبر BJN-481 کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں کار میں سوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں موقع پر جلس کر جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کوسٹل ہائی وے پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا مزید کاروائی جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *