وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں صوبائی حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے،پیپلزلیبر بیورو کے صدر شاہجہان گجر

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز لیبر بیورو بلوچستان کے صدر شاہجہان گجر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے دن رات ان کے ساتھ موجود ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کوپاکستان پیپلز لیبر بیورو کے عہدیداروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔شاہجہان گجر نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی مخلوط صوبائی حکومت ملازمین،محنت کشوں اورمزدوروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی خصوصی دلچسپی کے باعث صوبے میں پہلی لیبر پالیسی کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے ملازمین کے مسائل حل اورانکی تنخواہوں میں مناسب اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ملازمین اور محنت کشوں کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اورانہوں نے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کیلئے بلوچستان سمیت ملک بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سکالر شپس فراہم کی ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں کی تعدا د میں طلباء دوسرے صوبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے کے عوام کو یکساں بنیادوں پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے اور پہلی دفعہ تمام حلقوں کو یکساں بنیادوں پر فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مخلوط صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں اپنے پانچ سال پورے کریگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *