Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

واشنگٹن /اوٹاوا(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر آج سے نافذ العمل ہونے والے 50 فیصد ٹیرف کو 3 دن کے لیے مخر کرنے کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور امریکا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے تاہم دستاویزات کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔امریکی صدر نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کی سٹون ایکس ایل پائپ لائن جسے بہت عرصہ پہلے سلیپی جوبائیڈن نے ختم کر دیا تھا، شاید دوبارہ زندہ ہو جائے۔ امریکا کینیڈا کی متعدد مصنوعات پر عائد50 فیصد ٹیرف 21 اگست تک ملتوی کرنے پر رضا مند ہو گیا ہے۔دوسری جانب کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی کے دفتر نے بھی اس حوالے سے بیان جاری کر دیا ۔کینیڈین وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ٹیرف کے معاملے پر امریکا کے ساتھ نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم ابھی اہم کام باقی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے تجارتی معاملات حل کرنے کے لیے کینیڈا کے امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔