امریکا، پولیس کو خوفناک ماسک پہن کر راہگیروں کو ڈرانے والے ملزم کی تلاش

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی شہر فلاڈیلفیا میں پولیس ایک نامعلوم نوجوان کو تلاش کر رہی ہے جس پر خوفناک گڑیا چکی کے ماسک سے راہگیروں کو ڈرانے، ان کا راستہ روکنے اور دھمکانے کا الزام ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 12 اگست کی صبح سٹی ہال کے قریب 15 منٹ کے دوران کم از کم 6 افراد کو نشانہ بنایا گیا، ملزم نے خوفناک ماسک پہن رکھا تھا اور ہاتھ میں ٹارچ آن کر کے موبائل فون پکڑا ہوا تھا۔تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ ملزم ان واقعات کی ویڈیو بنا کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مذاق یا وائرل ویڈیو کے طور پر نشر کرنا چاہتا تھا۔ایک واقعے میں ملزم نے صبح سیر کرنے والی 40 سالہ خاتون کا راستہ روک کر ٹارچ لائٹ اس کے چہرے کے سامنے کی اور بار بار پوچھا کہ کیا آپ مرنے کے لیے تیار ہیں؟ خوف زدہ خاتون چیختے ہوئے وہاں سے بھاگ گئی اور فرار کے دوران ٹانگ زخمی کروا بیٹھی۔ریاست پنسلوانیا کی پولیس کے مطابق ملزم صبح 5 بجے کے بعد ایک کھانے کی دکان میں بھی داخل ہوا تاہم اس کے مشکوک رویے کے باعث اسے سروس دینے سے انکار کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *