Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) غزہ شہر کی بندرگاہ کے قریب ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں کم از کم پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حملے کے فوری بعد اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے شمالی غزہ کے علاقے الشاطہ میں حماس کے کئی رہنماﺅں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک اجلاس میں موجود تھے۔فوج نے ایک بیان میں دعوی کیا کہ جن افراد کو نشانہ بنایا گیا وہ غزہ کے اندر موجود اسرائیلی فوج کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، مزید کہا گیا کہ یہ فضائی حملہ فورسز کے سر سے خطرہ ٹالنے کے مقصد سے کیا گیا۔اسرائیلی فوج نے ان رہنماﺅں کی شناخت ظاہر نہیں کی جنہیں نشانہ بنانے کا دعوی کیا گیا ہے اور نہ ہی حملے کے مکمل نتائج بتائے۔حملے کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل غزہ میں ان تمام سرگرمیوں کے خلاف اقدامات جاری رکھے گا جنہیں وہ اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ منگل کو کی گئی کارروائی میں فوج نے یہی طریقہ کار اپنایا۔