آبنائے ہرمز کی صورتحال پر غیر یقینی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی برآمدات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ ہوگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق سرمایہ کار تہران اور واشنگٹن کے متضاد بیانات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے یا نہیں۔برینٹ خام تیل کی قیمت 26 سینٹ یعنی 0.29 فیصد اضافے کے بعد 91.28 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 37 سینٹ اضافے کے بعد 85.31 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *